حیدرآباد۔5۔فروری (اعتماد نیوز)وزیر اعلی این کرن کمار ریڈی نے آج دہلی کے جنتر منتر کے پاس خاموش احتجاج کا آغاز کیا۔ وزیر اعلی کے ساتھ اس احتجاج میں صدر پردیش بی ستیہ نارائنا ‘سیما آندھرا کے وزرا ارکان اسمبلی
ارکان قانون ساز شریک رہے۔ اسکے علاوہ سیما آندھرا کے مرکزی وزرا پورندھیشوری ‘کے سامبا شوا راؤ ‘چرینجیوی اور دیگر بھی جنتر منتر کے پاس پہونچ کر وزیر اعلی کے ساتھ اپنی یگانگت کا اظہار کیا۔احتجاج سے قبل وزیر اعلی نے راج گھاٹ پہونچ کر بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔